پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسلام آباد ایئر پورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

خلیج اردو: رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا، وہ بلیو پاسپورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلیو پاسپورٹ حکومتی عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد استعمال نہیں کیا جاسکتا اور اسے قوانین کے مطابق حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا، اسلئے انہیں بتا دیا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں، اس بات پر حکام نے فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے اور وہ واپس گھر روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button