متحدہ عرب امارات

کیپ ٹاؤن : پارلیمنٹ بلڈنگ میں آگ بڑھک اٹھی، بڑی مقدار میں دھواں اٹھنے لگا

خلیج اردو
کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کے پارلیمنٹ میں بڑی مقدار میں آگ بڑھک اٹھی ، اے ایف پی کے مطابق اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں لگنے والی آگ نے ہر طرف دھویں کے بادل بنا دیئے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی آگے بجھانے والی ٹیم وہاں پہنچی۔ آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھائی دیا۔

شہر کے ہنگامی سروس نے اے ایف پی کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے چھت نے آگ پکڑی۔ انہوں نے مزید مدد کی اپیل کردی۔

عہدیدار نے بتایا کہ آگ کنٹرول میں نہیں اور دیواروں میں داراڑیں پڑ گئیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصویروں کی اے ایف پی نے تصدیق نہیں کی۔ ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلڈنگ پر بڑی تعداد میں دھواں جمع ہے۔

ابھی تک معلوم نہ ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجوہات کیا ہیں۔

جنوبی افریقہ کے درالحکومت کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کے ایوان تین حصوں پر مشتمل ہیں اور ان میں سے 1884 میں تعمیر ہونے والی قدیم ترین عمارت بھی شامل ہے۔

نئی دو بلڈنگز 1920 اور 1980 کی دہائیوں میں تعمیر ہوئیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اپریل میں آگ نے یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن کی لائبریری کا ایک حصہ تباہ کر دیا تھا ۔ مذکورہ لائبریری میں افریقی آرکائیوز کا بڑا حصہ موجود تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button