متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کا مشہور شیخ زید فیسٹول آگیا، آتش بازی، ڈرون شوسمیت بہت کچھ ہوگا

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظہبی کا مقبول شیخ زید فیسٹیول آج ایک مسحور کن ڈرون شو، شاندار آتش بازی اور خاندان کے لیے دیگر تفریحی مقامات کے ساتھ واپس آرہا ہے۔

 

18 مارچ 2023 تک جاری رہنے والے میلے کے 120 دنوں کے دوران 4,000 ایونٹس میں کئی نئی سرگرمیاں اور سرپرائزز ہیں۔

 

ابوظہبی کے الوثبہ میں ہونے والے اس سالانہ میلے میں 20,000 سے زائد شرکاء کے ساتھ 27 سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے جو متنوع پرفارمنس اور ثقافتی تبادلوں کے مواقع کو یقینی بنائے گا۔ کھانے پینے کی اشیاء پیش کرنے والے 60 سے زائد ریستوراں ہوں گے۔

 

یہ میلہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button