متحدہ عرب امارات

دبئی میں پہلا اسرائیلی ہسپتال جلد کھول دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور کاروباری روابط تیزی سے مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کے معاہدے کر رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک معاہدہ صحت کی انڈسٹری میں طے پایا ہے۔ جس میں دبئی کے التداوی ہیلتھ کیئر گروپ نے اسرائیل کے شیبا میڈیکل سنٹر کے ساتھ دبئی میں جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سمجھوتا کیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد شیبا میڈیکل سنٹر دبئی میں طبی سہولیات فراہم کرنے والا پہلا اسرائیلی ہسپتال بن جائے گا۔

اس اشتراک کے تحت التداوی ہیلتھ کیئر گروپ اسرائیلی ہسپتال کے تعاؤن کے ساتھ ہسپتال میں اور دو دراز کے علاقوں میں ٹیلی میڈیسن اور دیگر طبی مشورے فراہم کرے گا۔

یہ ہسپتال جنوری 2021 میں شروع کر دیا جائےگا۔ اور تب التداوی میڈیکل سنٹر شوگر کی ابتدائی تشخیص کے حوالے اسٹیٹ آف دی آرٹ کلینک لانچ کرے گا۔ جس میں شیبا میڈیکل سنٹر کے سے آنے والے ویزٹنگ ڈاکٹرز علاج کریں گے اور پھر ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی کے ذریعے ان افراد کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اس کے بعد آہستہ دونوں میڈیکل گروپس اپنی خدمات میں اضافہ کریں گے اور اس سنٹر کو مکمل ہسپتال کی شکل دے دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button