متحدہ عرب امارات

عمرے کی اجازت ملنے کے بعد زائرین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

خلیج اردو
13 اگست 2021
ریاض : بین الاقوامی شہریوں کیلئے عمرہ کی اجازت ملنے کے بعد زائرین کے قافلے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پہلا قافلہ جس میں نائجریا کے باشندے شامل ہیں ،جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ خانہ کعبہ میں زائرین کیلئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کے ہرگروپ کو حرم شریف پہنچاکر خصوصی نگرانی میں عمرہ کرانے کیلئے انتظام کیا گیا ہے۔

مدینہ شریف اور مسجد نبوی میں زیارت کیلئے بھی خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس نئے عمرہ پروگرام کے تحت زائرین آن لائن مکمل عمرہ پیکج باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

9 اگست سے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پابندی کے شکار ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

فی الحال پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان کے شہریوں پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی پر پابندی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے ارادہ ہے کہ 60 ہزار عمرہ زائرین کو دو مہینوں میں بیس لاکھ تک پہنچائے۔

Source :ARY News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button