متحدہ عرب امارات

اگلے مہینے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے 5 دن کی چھٹیاں کب ہوں گی ؟

خلیج اردو
یکم نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے منسلک افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اگلے مہینے ان کیلئے پانچ چھٹیاں ایک ساتھ ہوں گی۔ آپ ان 5 دنوں میں اپنے پسندیدہ منزل جا سکیں گے۔

اگلے مہینے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کو ایک ساتھ پانچ دنوں کا ویک اینڈ ملے گا۔ یکم دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا یوم شہدا ہوگا۔ جس کے بعد دو اور تین دسمبر کو امارات کا قومی دن منایا جائے گا جبکہ چار اور پانچ کو ویک اینڈ کی چھٹیاں ہوں گی جس کی وجہ سے عوام کو ایک ساتھ پانچ چھٹیاں انجوئے کرنے کو ملیں گی۔

امارات کے متحدہ ہونے کا دن 2 اور 3 دشمبر کو منایا جائے گا اور یہ اس اتحاد کی یاد ہے جب 7 ریاستوں کے ملاپ کا فیصلہ کرکے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔ یہ 49 واں قومی ہوگا۔

یکمدسمبر کو منگل کے دن یوم شہدا کی چھٹی ہوگی ، دو اور تین دسمبر کو بروز بدھ اور جمرات قومی دن کی چھٹیاں ہون گی جبکہ جمعہ اور ہفتے کا ویک اینڈ شہریوں کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے کارآمد ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button