متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : بس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ، 21 زخمی ہو گئے

خلیج اردو
ماسکو : روسی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ماسکو میں اتوار کے روز ہونے والے حادثہ میں اتوار کے روز ایک بس حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

روس کے وفاقی روڈ ٹریفک انسپکشن نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 5:45صبح پر پیش آیا ۔ حادثہ ریازان کے علاقے میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ ایجنسی نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ زخمی ہونے والے دو افراد کم سن بھی تھے۔

زخمیوں کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے مختلف زخمیوں کی حالت مختلف ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر بس ریلوے پل کے ستون سے ٹکرائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ ماسکو سے 270 کلومیٹر جنوب میں ووسلیبووو گاؤں کے قریب ایک ہائی وے پر پیش آیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button