متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں جلد چارج ہونے والی الیکٹرک بسوں کا فلیٹ

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ بسیں انتہائی تیز رفتار چارجنگ سسٹم کی جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلائی جائیں گی۔
الفہیم گروپ اور ین لونگ انرجی کمپنی کا دعوی ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ آکسائڈ (ایل ٹی او) سے تیار کی گئی یہ بیٹری 20 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہو جائے گی۔

قبل ازیں ای- لیتھیم آئن بیٹریوں سے چلنے والی الیکٹرک بسوں کی بیٹریاں کئی گھنٹے میں چارج ہوتی تھیں۔
جدید ترین بیٹریوں کے مینوفیکچررز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ آکسائڈ کی بیٹری اپنی نوعیت کی سب سے محفوظ بیٹری ہے اور اس کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے۔

یہ نئی بسیں ماحول دوست بھی ہیں۔ ڈیزل بس کی جگہ جدید بیٹری کی مدد سے چلنے والی یہ بس ایک سال تک سڑکوں پر دوڑنے والی 27 کاروں سے نقصان دہ اخراج کو کم کرنے کے مترادف ہو گی۔
مینوفیکچررز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایل ٹی او بسیں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لئے مثالی ہیں کیونکہ ان بسوں کو انتہائی تیزی سے ری چارج کیا جا سکتا ہے۔

ین لونگ انرجی کمپنی کے نائب صدر سوسان لیم نے بتایا ہے کہ ان بسوں کے سڑکوں پر آنے کے بعد مشرق وسطی کے دیگرعلاقوں میں ایسی ہی بسوں کا نیا فلیٹ تیار کیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے علاقے میں عوامی نقل و حمل میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button