متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن پیر کے روز سے شروع کرنے کا فیصلہ

امارات سے پاکستان کیلئے معمول کا فضائی آپریشن 2روز میں بحال ہوجائے گا: احمد امجد علی

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن سوموار سے شروع کرنے کا فیصلہ، دبئی میں پاکستانی سفارت خانے کے کونسل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ امارات سے پاکستان کیلئے معمول کا فضائی آپریشن 2روز میں بحال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی فضائی آپریشن مکمل ہوگیا، 3 ماہ کے دوران امارات سے 60 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، 28 جون سے پی آئی اے اور ائیر بلیو امارات کیلئے معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا خصوصی فضائی آپریشن بالآخر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 3 ماہ کے عرصے کے دوران کل 60 ہزار پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے امارات سے پاکستان واپس لے جایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ خصوصی فضائی آپریشن کی تکمیل کے بعد اب2روز میں 2 پاکستانی ائیرلائنز متحدہ عرب امارات کیلئے معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیں گی۔ ان فضائی کمپنیوں میں پی آئی اے اور ائیر بلیو شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حضرات کے تعاون سے پاکستانی سفارت خانے نے 561 پاکستانیوں میں وطن واپسی کیلئے مفت ٹکٹس کی تقسیم کی۔ پاکستانی قونصل جنرل نے خصوصی فضائی آپریشن کی تکمیل کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے پر اماراتی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے پاکستان کا سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے، اماراتی ایئرلائن نے کورونا ٹیسٹ کیلئے چغتائی لیب سے معاہدہ کرلیا ہے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

 

Source : Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button