متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے فلائیٹ ، پاکستان میں ایئرلائنز ہیلتھ کیئر فرمز کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے رابطے میں ہیں

خلیج اردو
08 اگست 2021
دبئی : پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کیلئے متحدہی عرب امارات نے اپنی پروازوں کا دوبارہ سے آغازز کر دیا ہے۔ ایسے میں یہ شرط لازمی رکھی گئی ہے کہ مسافر امارات سفر کرنے سے پہلے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

چونکہ پاکستان میں ایئرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کی ایئرپورٹ پر بروقت کرانے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں ، ایسے میں متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کے اہل پاکستانیوں کو مشکلات ہیں اور وہ ایئرپورٹ پر یا گھروں میں ہیں اور اپنی منزل پر جانے کیلئے بے تابی کے باوجود سفر نہیں کر سکتے۔

یو اے ای میں پی آئی اے کے ریجنل منیجر شاہد مغل کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر سنٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں کہ ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹوں کے بجائے اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج قبول کرنے پر غور کرے ، جو کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ہیں۔

فی الحال ، ہزاروں پاکستانی جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے وہ ایئرپورٹس پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

اتوار کو ڈان اخبار نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کی وزارت صحت نے ایئر لائنز سے درخواست کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر اپنے ٹیسٹنگ کاؤنٹر قائم کریں۔

پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹریوں میں سے ایک چغتائی لیب نے کہا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی تیز سہولیات ملک میں وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہیں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button