متحدہ عرب امارات

ایمریٹس نے 11 ایسے ممالک کی فہرست جاری کر دی جہاں سے مسافروں کو یو اے ای آنے کی اجازت دے دی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے منگل کے روز ان 11 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہےجہاں پھنسے ہوے یو اے ای کے رہائشی یو اے ای واپسی کا سفر کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ کے ان رہائشیوں نے یو اے ای میں سے ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔

مزید برآں، انہوں نے دوسری خوراک سفر سے 14 دن پہلے لگوائی ہو اور یہ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس سرٹیفکیٹ موجود ہو۔ ایئر لائن کی جانب سے اپنے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 5 اگست سے درج ذیل ممالک سے یو اے ای واپس آنے کے اہل رہائشیوں کو یو اے ای کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی:

ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:

> انڈیا

> پاکستان

> سری لنکا

> نائیجیریا

> یوگنڈا

> ویت نام

> جنوبی افریقہ

> افغانستان۔

> انڈونیشیا

> بنگلہ دیش

> نیپال

یاد رہے کہ منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای کے اہم شعبوں میں ملازمت کرنے والے رہائشیوں نے خواہ ویکسین لگوا رکھی یا نہیں انہیں بھی واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ اہم شعبوں میں ہیلتھ وکرز، نرسیں، اور ٹیکنیشن واپس آسکتے ہیں۔

مزید برآں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے استاد بھی واپس آ سکتے ہیں۔ اور طالب علم، انسانی ہمدردی کے کیس، وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں میں کام کرنے والے اور جو افراد یو اے ای سے علاج کروا رہے ہیں وہ بھی یو اے ای واپس آنے کے اہل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button