خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کراچی ائیرپورٹ پر فلائی دبئی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

خلیج اردو : فلائی دبئی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرا گیا ،جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 نے کراچی جناح ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے ٹیک آف کیا تھا، شیڈول اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی بوئنگ 737 طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرانزٹ لاونج منتقل کردیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button