
خلیج اردو آن لائن:
ایمریٹس ایئر لائن نے فضائی سفر کی طلب میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف مقامات کے لیے اپنی ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے کرایوں کے مطابق دبئی سے کراچی کی ٹکٹ 1 ہزار 55 درہم سے شروع ہوگی،
استنبول کے لیے دبئی سے کرایہ 1605 درہم،
جبکہ نئی آفر کے مطابق قاہرہ کے لیے ایمریٹس کی ٹکٹ 1695 درہم میں حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ماسکو اور لاس اینجلس کو بھی نئی آفر میں شامل کیا گیا ہے۔
نئی آفر سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے 15 جون تک سفر کرنے کے لیے بکنگ جنوری 19 سے 2 فروری کے درمیان کروانی ہوگی۔
مزید برآں، ایمریٹس نے اپنے لائل پروگرام کے ممبران کے لیے بھی خاص آفر کا اعلان کیا ہے۔
اس آفر کے تحت 3 جنوری سے 15 جون کے درمیان سفر کے لیے 3 جنوری سے 1 فروری درمیان بکنگ کروانے افراد اسپیشل آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ جوکہ اکانومی کلاس کے لیے 2000 اسکائی ورڈ میل کے لیے 20 ڈالر کے برابر ہے جبکہ بزنس کلاس کے لیے 40 ڈالر کے برابر۔
Source: Gulf News