متحدہ عرب امارات

امن و امان کی صورت حال کے باعث پروازوں کی معطلی، مسافروں کو بک کی گئی ٹکٹوں کی رقم واپسی کی پیشکش کر دی

خلیج اردو
دبئی: کم بجٹ والی ایئرلائن فلائی دبئی نے جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی اور معاشی بدامنی کے باعث سری لنکا کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ایئر لائن نے بتایا ہے کہ وہ ان مسافروں کو رقم واپس کرے گی جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ دبئی اور کولمبو ایئرپورٹ کے درمیان فلائی دبئی کی پروازیں 10 جولائی سے اگلے نوٹس تک معطل رہے گی۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سری لنکا میں امن و امان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جب بات چھٹیوں اور تفریح کی آتی ہے تو سری لنکا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور مقامی ایئر لائنز دبئی اور کولمبو کے درمیان اچھی خاصی تعداد میں مسافروں کو لے جاتی ہیں۔

فلائی دبئی نے اپریل میں کولمبو کو اپنے مقبول مقامات میں سے ایک قرار دیا تھا اور پروازوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا تھا۔

تاہم شدید سیاسی اور معاشی بحران متحدہ عرب امارات اور دیگر ایئر لائنز کو ملک میں ایندھن اور خوراک کی قلت کے وجہ سے سے سری لنکا کی پروازیں معطل کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

سری لنکن بحران ملک کے دیوالیہ ہو جانے کی وجہ سے ہے جہاں ملک کے پاس ایندھن اور خوراک درآمد کرنے کے لیے بمشکل ڈالرز بچے ہیں۔ عوام حکومت کو بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور اقربا پروری کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ملک میں زبردست مظاہروں کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے رہنما اپنی سرکاری رہائش گاہوں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جن مسافروں نے ان پروازوں میں سفر کرنے کے لیے بکنگ کروائی ہے ان سے رابطہ کرکے ٹکٹ کی رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مسافروں کے سفری نظام الاوقات میں ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

دبئی میں مقیم ایئر لائن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس کے بعد سفر کی مانگ میں اضافے کو ریکارڈ کر گئے ہیں۔

ایئر لائن کی تاریخ کے مصروف ترین موسم گرما میں تیس لاکھ مسافروں کو لے جانے کی توقع ہے جس سے اندازہ لگایا ہے کہ فلائی دبئی کے 102 مقامات کے نیٹ ورک پر ماہانہ اوسطاً 8,500 فلائٹس کا شیڈول ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button