متحدہ عرب امارات

ابوظبہی سے باہر سفر کرنا چاہتے ہیں؟ اگلے ہفتے ایئرپورٹ پر رش بڑھ جائے گا

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
ابوظبہی : اتحاد ایئرویز اور ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اگلے ہفتے مسافروں کی بڑی تعداد کی توقع ہے۔ منگل کو ایک پریس اسٹیٹمنٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکولوں کیلئے ہالف ٹرم بریک مکمل ہوگا جس کی وجہ سے رش بڑھے گا۔

ایسے میں جب ایئرپورٹ پر رش بڑھے گا تو ابوظبہی کی ایئرلائن اتحاد نے ہموار سفر کیلئے کچھ ہدایات دیئے گئے ہیں؟

منزل سے متعلق لوازمات دیکھ لیجئے۔

ایسے میں جب سفر کی سہولت تیزی سے بدل رہی ہے ، اتحاد نے مسافروں سے کہا کہ وہ سفر شروع ہونے سے پہلے اپنی ویب سائٹ پر تازہ ترین اپ ڈیٹس چیک کریں۔

ایئرلائن کی ویب سائیٹ پر جاکر منیج مائی بوکنگ سیکشن میں جائیے اور کرونا سے متعلق دستاویزات شیئر کیجئے۔ آپ کو ای میل کے ذریعے اجازت نامہ مل جائے گا۔ اس سے مسافروں کو اعتماد مل جائے گا کہ ان کے تمام دستاویزات موجود ہیں اور اس سے ان کے ایئرپورٹ پر چیکنگ کا دورانیہ کم ہوگا۔

انلائن چیک ان کیجئے اور وقت پر ایرپورٹ آجائیے۔

رش کے اوقات میں غیر ملکی پروزوں کیلئے چیک ان چار گھنٹی پہلے سے شروع ہوتی ہے اور پرواز سے ایک گھنٹہ پہلے بند ہوجاتی ہے جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس پرواز سے 45 منٹ پہلے بند ہوتا ہے۔ جہاں امریکی پروازوں کیلئے چیک ان پرواز سے دو گھنٹے پہلے بند ہو جاتا ہے وہاں تمام اتحاد ایئر ویز کی پرواز روانگی کیلئے بورڈنگ 20 منٹ پہلے بند ہو جاتی ہے۔

اگر آپ امریکہ کا سفر کررہے ہوں تو امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ اس سہولت کا مطلب یہ ہے کہ پرواز سے پہلے ابوظہبی میں تمام امیگریشن اور کسٹم کی لوازمات مکمل ہو جائیں گے۔ مہمانوں کو اپنے آپ کو مذکوروہ سہولت پر روانگی سے 90 منٹ پہلے خود کو پیش کرنا ہوگا۔

معلوم کریں کہ پرواز کا وقت اور روانگی کا ٹرمینل کونسا ہے۔

آئندہ ہفتے سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر اتحادایئرویز 15 اکتوبر کو ٹرمینل 1 سے قاہرہ کیلئے ای وائی 653 اور ریاض کیلئے ای وائی 2317 پر اکانومی ون کے اکانومی کلاس مسافروں کی چیک ان کو تبدیل کرے گا۔

ایئرپورٹ پر روانگی سے پہلے وزن کے حساب سے سامان الاؤنس چیک کیجئے۔

اکانومی کلاس کیلئے7 کلو گرام اور فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کیلئے 12 کلو گرام پالیسی کے تحت ہے۔ اتحاد کی ویب سائٹ پر یا اس کی ایپلیکیشن کی مدد سے روانگی سے پہلے اضافی نرخوں پر اضافی ہولڈ بیگ پہلے سے خریدیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button