خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں فلائنگ ٹیکسیز اڑان بھرنے کے لیے تیار

خلیج اردو: دبئی میں فلائنگ ٹیکسیاں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں اور پہلی بار حکام نے اس حوالے سے ٹھوس تفصیلات فراہم کی ہیں۔

2017 میں دبئی میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں اڑنے والی ٹیکسیوں کو چلانے کی بات کی جا رہی ہے، مگر اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ اڑنے والی ٹیکسیوں کو 2026 میں متعارف کرایا جائے گا۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹوئٹ میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے پروگرام کو ری لانچ کرنے کا اعلان کیا۔

اس ٹوئٹ میں انہوں نے 6 پنکھوں والی ایک کانسیپٹ الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جسے ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

اسی اڑنے والی ٹیکسی کا کانسیپٹ ماڈل ورلڈ گورنمنٹ کانفرنس میں بھی پیش کیا گیا۔

دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ابھی یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم نے کسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔

اس مجوزہ پروگرام کے تحت دبئی میں ان ٹیکسیوں کے اترنے اور پرواز کرنے کے لیے 4 مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ جن مقامات کا ہم انتخاب کر رہے ہیں وہ کاروباری اور سیاحتی لحاظ سے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڑنے والی ٹیکسی کا کرایہ کسی لیموزین سروس جتنا ہوسکتا ہے۔

جس کانسیپٹ الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کو ویڈیو میں دکھایا گیا تھا، وہ سنگل چارج پر 240 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button