
خلیج اردو
14 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے جمعرات کو ابوظبہی العین روڈ پر حد رفتار کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق عوام 80 کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار پر گاڑی چلائیں۔
پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اسپیڈ کم کرنے کا سسٹم ایکٹیوٹ کیا گیا ہے اور حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے کیونکہ دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی آئی ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ اعلان نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی این سی ایم کی جانب سے دھند کی ورننگ دینے کے بعد کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ حد نگاہ کم علاقوں میں 1000 میٹر تک ہوگی۔
#عاجل | #تحذير #ضباب
تم تفعيل منظومة خفض السرعات إلى 80 كم على طريق (أبوظبي – العين)#Urgent | #Warning #fog
Speed reduction system activated to 80 Km/h on , ( Abu Dhabi – AlAin ) Road— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) January 14, 2021
الدرفہ ، بو حمراہ ، حومین اور الحفہ کے علاقوں میں دھند کافی کثیف ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ متثار ہوئی ہے۔