متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

سو ملین کھانے مہم کے تحت گھانا ، انگولا اور یوگنڈا میں غذائی تقسیم کاری شروع

خلیج اردو: سو ملین کھانے ‘ کی مہم کے تحت تین افریقی ممالک گھانا ، انگولا اور یوگنڈا میں خوراکی اشیاء کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ۔ اس مہم میں تیس ممالک کے محروم طبقات کو غذائی امداد فراہم کی جانی ہے – مہم کا منتظم ادارہ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹو ، ایم بی آر جی آئی ہے جوکہ مذکورہ ممالک میں مقامی فوڈ بنکس اور فلاحی اداروں کے تعاون سے ضرورتمند لوگوں کو غذا کی مربوط اور فوری فراہم کو یقینی بنارہے ہیں – ان تین ممالک میں کم آمدن والے افراد اور محروم گھرانوں کو ضروری اشیاء خوردنی پر مشتمل فوڈ پارسلز دیئے جارہے ہیں جوکہ انہیں ماہ رمضان المبارک بھر میں کھانے بنانے میں معاون ہونگے ۔ اس سو ملین کھانے کی مہم میں عطیہ کیا گیا ہر ایک درہم ، مذکورہ ممالک میں ایک کھانے کی فراہم کا ذریعہ ہے – گھانا میں اس مہم کو ‘ گڈ فار آل ان گھانا ‘ نامی غیر منافع بخش تنظیم کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے جوکہ اس غذائی امداد کی ترسیل و تقسیم میں لاجسٹکس اور فیلڈ ورک میں معاونت کررہی ہے ۔ دارالحکومت اکرا کے مضافات میں اور زونگو برادری کے محروم لوگوں میں یہ فوڈ پارسلز تقسیم کیئے جارہے ہیں اور مجموعی طور پر گھانا میں 25 لاکھ کھانوں کی تقسیم ہوگی – انگولا میں ایم بی آر جی آئی نے ‘ فوڈ بنک انگولا ‘ کے تعاون سے غذائی امداد کی تقسیم شروع کی ہے اور اس میں ساڑھے بارہ لاکھ کھانے تقسیم کیئے جانے ہیں – یوگنڈا میں یہ امدادی عمل ‘ ھابا نا ھابا نامی فوڈ بنک کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے اور یہاں بھی ساڑھے بارہ لاکھ کھانے تقسیم ہونگے – غذائی امداد کا یہ عمل دیگر کئی ممالک میں جاری ہے جن میں مصر ، اردن اور پاکستان بھی شامل ہیں ۔ اس تقسیم کاری میں مقامی حکام کا تعاون شامل ہے – ایم بی آر جی آئی نے فلسطین میں اور اردن و بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں یواین ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے غذائی خرید کے محفوظ کیش واؤچرز تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع کررکھا ہے جوکہ مہم کے ہدف والے تیس ممالک میں سے بارہ میں مقامی فوڈ بنکس کے ذریعے قابل استعمال ہیں – سو ملین کھانے کے مہم نے ابتدائی دس ایام میں ہی اپنا ہدف حاصل کرلیا تھا اور اس میں اندرون اور بیرون ملک افراد ، کاروبار ، اداروں کی طرف سے 100 ملین درہم عطیہ حاصل ہوا ۔ عطیات کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری بھی ہے – اس مہم میں ویب سائیٹ www.100millionmeals.ae کے ذریعے یا دبئی اسلامک بنک کے اکاؤنٹ نمبر AE08 0240 0015 2097 7815 201 کے ذریعے عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دو اور ایتصلات کے فونز سے مخصوص نمبرز پر لفظ ‘ میل ‘ لکھ کر بھیجنے سے بھی عطیہ کیا جاسکتا ہے ۔ چندہ مہم میں ٹال فری نمبر 8004999 دیا گیا ہے جہاں فون کرکے رقم عطیہ کی جاسکتی ہے – اس مہم میں جن تیس ممالک کے لوگوں کو یہ غذائی امداد دی جانا ہے ان میں افریقہ کے مصر ، سوڈان ، تیونس ، صومالیہ ، سینگال ، بینن ، انگولا ، گھانا ، یوگنڈا ، سرالیون ، کینیا ، ایتھوپیا ، تنزانیہ ، برونڈی شامل ہیں جبکہ ایشیائی ممالک میں لبنان ، اردن ، عراق ، یمن ، ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، ازبکستان ، تاجکستان ، افغانستان کرغزستان ، یورپ میں کوسوو اور جنوبی امریکا میں برازیل شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button