متحدہ عرب امارات

فٹ بال شائقین کو دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کے روز خوشخبری سنائی گئی ہے کہ فٹ بال شائقین کو اس ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیئن کپ 2023 اور ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائر میچوں میں براہ راست شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

یو اے ای فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹ بال شائقین کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت کا اعلان یو اے ای اور دبئی کے ایمرجنسی،کرائسز مینجمنٹ سے متعلق حکام سے اجازت ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

کوالیفائر میچ 3 جون سے شروع ہو رہے ہیں جو 15 جون تک جاری رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق گروپ جی کے میچ زبیل اسٹٰیڈیم اور المکتوم اسٹیڈیم دبئی میں ہوں گے۔ اور میچ دیکھنے کے لیے 30 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تاہم، اسٹٰیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا ہوگا یا میچ سے 48 گھنٹے پہلے کرواے گئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کا یہ فیصلہ اپنی قومی ٹیم کی سپورٹ کے لیے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، اور ویت نام کی ٹیمیں بھی گروپ جی میں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button