خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی مداح کے ساتھ تصویر لے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

خلیج اردو: حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ویرات کوہلی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی سے پریکٹس کرکے نکل رہے ہوتے ہیں کہ اتنے میں ایک مداح ان کے پاس آکر وہیل چیئر پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کرتی ہے۔

ویرات کوہلی فوراً ہی نور نامی مداح کے پاس جاتے ہیں اور اس سے بات چیت کرکے سیلفی بھی لیتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی نے بتایا کہ میں ویرات کی بہت بڑی مداح ہوں، ہم ویرات سے ملنے کے لیے کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے، ویرات نے بہت اچھے طریقے سے بات کی اور میری خیریت دریافت کی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں موجود تھیں اسی دوران کمنڑی پینل میں موجود وسیم اکرم بھی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اس دوران ویرات کوہلی کی وسیم اکرم سے ملاقات ہوئی اور دونوں گلے ملتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔

ویرات کوہلی پہلے مسکراتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے گلے ملے اور پھر دونوں نے ہاتھ بھی ملایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button