خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں بجلی کی تاریں چوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں چار افراد کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئِی

خلیج اردو: پولیس کے تفتیشی ریکارڈ کے مطابق، یہ واقعہ جون 2020 کا ہے، جب ایک کمپنی سپروائزر نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ انکے ایک کارکن نے سکیورٹی گارڈ کو صبح سویرے مردہ پایا ہے جو مبینہ طور پر گارڈ انٹرنیشنل سٹی کے مقام پر اوندھے منہ پڑا ہوا تھا اور اس کے بازو اور ٹانگیں ٹیپ سے بندھے ہوئے تھے۔

پولیس نے فوری طور پر چار افراد کو اس قتل میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا۔

کیس میں ملوث ایک افریقی مشتبہ شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے سائٹ سے بجلی کی تاریں چراکر انہیں اپنے ایشیائی ساتھیوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک اور شخص نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک ساتھی، جو اس کے ساتھ سائٹ پر کام کرتا تھا، گارڈ پر نظر رکھتا تھا۔ اس کے بعد وہ اس کے سونے کا انتظار کرنے لگے کہ وہ سنونے کیلئے جب جائے تو وہ اس کے کمرے میں داخل ہوتے ہی اسے ٹیپ سے باندھ کر بند کر دیں۔

اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے گارڈ پر حملہ کرنے کے بعد اپنے ایشیائی ساتھیوں کو جائے وقوعہ پر بلایا لیکن وہ اس چوکیدارکو چھوڑنے کے حق میں تھے۔ تاہم، جب انہوں گارڈ کو کھولنے کی کوشش کی تو وہ مردہ زمین پر گر گیا، اور وہ سب، بجلی کی تاریں چوری کیے بغیر موقع سے فرار ہو گئے۔

فوجداری عدالت نے ابتدائی طور پر چار افریقیوں کو سات سال قید کی سزا سنائی، تین ایشیائی ساتھیوں کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بعدازاں اپیل کی عدالت نے ان کی سزا کو بڑھا کر بالترتیب 10 سال اور پانچ سال کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button