خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فرانس اور متحدہ عرب امارات کا توانائی کے شعبے میں ایک مشترکہ معاہدے پر اتفاق

خلیج اردو: فرانس اور متحدہ عرب امارات نے توانائی کے شعبے میں ایک مشترکہ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔

فرانسیسی وزارت اقتصادیات کے مطابق، توانائی کے شعبے میں یہ معاہدہ اماراتی صدر محمد بن زائد النہیان کے دورہ فرانس کے تحت طے کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے عملی جامہ پہنانے کےلیے ایک فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران، صدر امانویل ماکروں نے اماراتی رہنما کو فرانس کے بلند ترین قومی اعزاز legion d honneur سے بھی نوازا۔

گزشتہ سال دسمبر میں عرب امارات نے فرانس سے چودہ ارب یورو مالیت کے اسی عدد رافیل طیارے خریدنے کا بھی معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button