متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں اپنے بچوں کو مفت تعلیم دلوائیں، ابوظہبی میں داخلے جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

نئے تعلیمی سال 2021-22 میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے ابوظہبی کے 17 گورنمنٹ فنڈڈ نجی اسکولوں اور کنڈرگارٹن میں رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی نصاب پڑھانے والے ان 17 اسکولوں میں 13 ابوظہبی جبکہ 4 العین میں واقع ہیں۔ اور یہ اسکول بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں۔

ابوظہبی کے محکمہ تعلیم کے مطابق ان اسکولوں میں داخلے لیے بچوں کو درج ذیل پانچ شرائط پر پورا اترنا ہوگا:

  • اسکول کے آس پاس رہائش پذیر ہوں
  • اسکول میں داخلے کے لیے عمر کی کم از کم حد سے اوپر ہوں
  • مخصوص تاریخوں میں رجسٹریشن کروانی ہوگی
  • رجسٹریشن فارم وقت پر جمع کروانے ہوں گے
  • اور اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی طرف نافذ کردہ دیگر شرائط پورا کرنی ہوں گیں

ابوظہبی کے محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اسکول تین کمپنیوں کی جانب سے چلائے جا رہےہیں جو کہ پبلک پرائویٹ پارٹںرشپ میں آتے ہیں اور بچوں کو کنڈر گارٹن اور فرسٹ سائیکل اسٹیج کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور انہی اسکولوں میں بڑی کلاسوں کے آغاز سے طلباء کو نچلی کلاسوں بڑی کلاسوں میں بغیر رکاوٹ کے ترقی ملے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ  نجی اسکولوں اور حکومت کی پارٹنرشپ کے اس پراجیکٹ کا مقصد ایک ایک نظام تعلیم تشکیل دینا ہے جو سیکھنے کے لیے مسابقت پر مبنی ماحول اور بہترین سروسز فراہم کرے۔

تاہم، ان اسکولوں میں امارتی، امارتی خواتین کے بچے اور جنہیں شاہی فرمان کے ذریعے یو اے ای شہریت دی گئی اور جی سی سی کے نیشنل اپنے بچوں کو داخل کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button