متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم پیدائش پر عوام کیلئے بڑی سہولت مفت ہوگی

خلیج اردو
27 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یوم پیدائش پر عوام کو مفت پارکنگ کی سہولت دی جائے گی اس حوالے سے بلدیہ ابوظبہی نے اعلان کر دیا۔

29 اکتوبر کو یوم ولادت آقائے دو جہاں تاجدار ختم نبوت کے میلاد پر پبلک پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔ 29 اکتوبر کے دن سے شروع ہوکر فری پارکنگ 31 اکتوبر کو ختم ہوگی۔

بلدیہ کے محکمہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فری پارکنگ سے استفادہ حاصل کرنے والے پارکنگ کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے غلط جگہ گاڑیاں پارک نہ کریں۔

رہائشیوں کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ غلط پارکنگ پر 200 درہم تک کا جرمانہ ہوگا۔ رہائشی علاقوں میں پارکنگ رات 9 سے صبح 8 بجے تک کیلئے ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔

دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ مقررہ وقت پر چلے گی۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button