خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی ایکسپیٹ نے بگ ٹکٹ میں 20 ملین درہم انعام جیت لیا۔

خلیج اردو: ہفتہ کے روز ہونیوالے بگ ٹکٹ لائیو شو میں، یو اے ای کی مکین شامی نژاد فرانسیسی شہری سیلین جاسن کو 20 ملین درہم کے گرانڈ پرائز کی فاتح قراردے دیا گیا، جس سے وہ بگ ٹکٹ جیتنے والی فرانس کی پہلی فرد بن گئی ہیں۔

جب بگ ٹکٹ کے نمائندوں نے جاسن کو اپنی جیت کی اطلاع دینے کے لیے فون کیا، تو وہ اپنی قسمت پر یقین نہیں کر سکی اور پوچھا، "کیا واقعی ایسا ہے؟!”

بگ ٹکٹ کے ذریعے ریفل ٹکٹ خریدنے کا یہ صرف دوسرا موقع تھا جبکہ اس کا یہ جیتنے والا ٹکٹ ایک دوست نے خرید کر دیا تھا، جس کے ساتھ اب وہ اپنی جیت کو تقسیم کرے گی۔

دبئی کی رہائشی، جو 1998 سے امارات میں رہ رہی ہے، ایک بلڈنگ میٹریل کمپنی میں پرسنل مینیجر کے طور پر کام کرتی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے نقد انعام کو خرچ کرنے کے لیے کیا منصوبہ رکھتی ہیں، تو جاسن نے کہا کہ اس نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ اسے جیتنے کی امید ہی نہیں تھی۔

ہفتہ کا دوسرا انعام جیتنے والا جونیلیٹو بورجا ہے جس نے 1 ملین درہم حاصل کیا جو اصل سے فلپائنی اوردوحہ میں مقیم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button