متحدہ عرب امارات

فرانسیسی صدر کو ایک آدمی کی جانب تھپڑ مار دیا گیا ، دو آمدمیوں کو اب تک گرفتار کر لیا گیا ہے

خلیج اردو
08 جون 2021
پیرس : فرانسیسی صدر ایمونل میکرون کو منگل کے روز ایک شخص نے تھپڑ ماردیا ہے جب وہ جنوبی فرانس میں ایک ہجوم پر سے گزر رہے تھے۔

میکرون کی سیکورٹی نے فوری ردعمل میں مداخلت کرکے اس آدمی کو زمین پر گرایا اور میکرون کو وہاں سے دور لے کر گئے ۔ اس واقعے سے متعلق دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون ڈروم کے علاقے میں دورے پر تھے اور انہوں نے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے کرونا وائرس کے بعد کی زندگی پر بات چیت کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں آستین کے بغیر سرٹ میں ملبوس میکرون کو اپنے خیر سگالیوں کے ہجوم کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دھات کی بیریئر کے پیچھے تھے۔

فرانسیسی صدر نے سبز ٹی شرٹ میں ایک شخص کو استقبال کرنے کیلئے اپنا ہاتھ بڑھایا جس نے عینک اور فیس ماسک لگایا تھا۔

اس شخص کو "ڈاون ود میکرونیا” چلاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور پھر اس نے میکرون کے چہرے پر ایک تھپڑ رسید کیا۔

صدارتی انتظامیہ نے کہا کہ میکرون پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button