متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نماز جمعہ کی اجازت کے ساتھ ساتھ زیادہ نمازیوں کیلئے بھی متبادل بندوبست کر لیا گیا۔

خلیج اردو
30 نومبر 2020
دبئی: دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمہ (IACAD) نے اعلان کیا ہے کہ 4 دسمبر سے دبئی میں نماز جمعہ کے لئے 766 مساجد کو دوبارہ کھولا جائے جس میں کم کیپسٹی پر نمازیوں کی صحت کی حفاظتی کو یقین بنانے کیلئے کورونا وائرس کے ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔

قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مساجد کے دوبارہ افتتاح کا فیصلہ کافی زیادہ سخت ضوابط کے بعد کیا گیا۔ نمازیوں کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

دبئی کی 766 مساجد کیلئے جمعہ کی نماز اور خطبات کی معطلی پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جو اب کوویڈ 19 کے حفاظتی انتظامات جیسے سماجی فاصلوں ،ماسک پہننے اور حفظان صحت سے متعلق اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

آئی اے اے سی اے ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حمد الشیخ احمد الشیبانی نے مزید کہا ہے کہ زیادہ نمازیوں کیلئے جگہ بنانے کیلئے ہم نے 60 دیگر مساجد میں نماز جمعہ کی بھی اجازت دی ہے جو پہلے صرف پنچگانہ نمازوں کیلئے مختص تھے۔ اس حوالے سے محکمہ نے احتیاطی تدابیر کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے پر کام کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button