متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ : کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں کرنا ہوگا، ضروری ہدایات جاری

خلیج اردو
03 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں قومی 4 دسمبر سے جمعہ کی نماز دوبارہ مساجد میں پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے 30 فیصد کیپسٹی میں کھولے جانے والے مساجد کے بارے میں نیشنل ایمرجنسی اکرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ( این سی ای ایم اے ) نے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

اس بارے میں مساجد کے باہر جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مساجد کو نماز جمعہ کا خطبہ شروع ہونے سے سے 30 منٹ پہلے کھولا جائے گا اور نماز کے 30 منٹ بعد اسے بند کیا جائے گا۔ نماز سے پہلے یا بعد میں مساجد کے باہر جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

نماز جمعہ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نماز اپنے ساتھ جائے نماز لانی ہوگی۔

نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہاتھ ملانے ہا گلے ملنے سے پرلہیز کریں۔

بڑے ، بوڑھوں ، بچوں اور ملحک امراض میں مبتلا افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ مساجد میں تشریف نہ لائیں۔

نمازی سماجی فاصلہ برقرار رکھے اور ایک دوسرے سے دور کھڑے ہوکر نماز ادا کریں۔

اپنے ساتھ قرآن کی ذاتی کاپی لے کر جائیں یا پھر فون ، ٹیب سے قرآن پڑھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button