متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ٹیکسی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا فرق آگیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد عجمان میں حکام نے ٹیکسی کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

 

عجمان میں ٹیکسی میٹر 1.82 درہم فی کلومیٹر کے حساب سے ہے۔

 

عجمان میں ٹیکسی ٹیرف ہر ماہ کے آخر میں متحدہ عرب امارات کی کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ایندھن کی قیمتوں سے جڑی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جولائی میں کرایوں میں اضافہ ہوا تھا تاہم  جب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تب سے ٹیکسیوں کے کرایوں میں کمی آرہی ہے۔

 

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اینڈ ایریا ٹو رولا تک ٹکٹ قیمت 8 اور کارڈ قیمت 10 درہم ، الحمدیہ میں ٹکٹ 2 اور کارڈ 3  درہم جبکہ الجرف ایکسپرس سروس میں ٹکٹ 5 اور کارڈ 7 درہم میں ہے۔

 

ایندھن کی قیمتوں میں فی لیٹر 38 فی لیٹر کی کمی کے ساتھ رہائشی پچھلے مہینے کے مقابلے میں اس ماہ مکمل ٹینک پر تقریباً 28.12 درہم کی بچت کر رہے ہیں۔

 

۔Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button