متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 6 اماراتوں میں نیو ایئر نائیٹ پر آتش بازی کے 33 شوز ہوں گے

خلیج اردو
31 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی تقریبات عالمی سطح پر شہرت رکھتیں ہیں۔ جس انداز میں امارات کا جشن منانے کا انداز ہے وہ نہ صرف منفرد اور نمایاں ہے بلکہ عالمی ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ نئے سال پر 35 منٹ کی آتش بازی ہو یا 1.2 کلومیٹر دور تک آتش بازی ہو ، آپ جشن کا نام لیں تو متحدہ عرب امارات میں وہ حاضر ہے۔

اگر آپ نے نئے سال پر اپنا پلان نہیں بنایا اور آپ متحدہ عرب امارات میں ہوتے ہوئے کسی سیاحتی مقام کی تلاش میں ہے تو آپ کیلئے 35 منٹ تک چلنا والا شو اور 1.2 کولمیٹر طوالت پر مشتمل شو موجود ہے۔ زیل میں آپ کو آتش بازی سے متعلق شوز کی تفصیلات دی جارہی ہیں۔

دبئی میں 23 آتش بازی کے شوز ہوں گے۔ آتش بازی سے پورے شہر کو روشن کیا جائے گا۔ آپ برج خلیفہ ، برج العرب ،مدینت جمیرہ ، دبئی فیسٹول مال ، گلوبل ویلج ، لامر ، دبئی فریم ، جمیرہ بیچ پر دیکھنے کو ملیں گے۔ دیگر شوز بیچ؛ ال سیف – دبئی کریک؛ نشما ٹاؤن اسکوائر؛ باب الشمس صحرا ریسارٹ؛ لی رائل میریڈیئن ریسورٹ؛ Bvlgari ریزورٹ دبئی؛ گولف کلب – عربوں کی جماعتیں؛ امارات گولف کلب؛ ایڈریس مونٹگمری ہوٹل؛ جیبل علی ہوٹل؛ فور سیزن ہوٹل؛ ایک اور صرف ہوٹل – پام جمیرا؛ ایک اور صرف – شاہی میرج؛ اٹلانٹس دی پام؛ جمیرا زبیئل سرائے؛ پارک حیات دبئی پر دیکھنے کو ملیں گے۔

ابوظبہی میں 4 مقامات پر اتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ شیخ زید فیسٹول میں 35 منٹ کی آتش بازی ہو گی۔ یس آئی لینڈ میں اپنا شو ہو گا۔ ابوظبہی کتونچ شو میں 1.2 کولمیٹر طویل آتش بازی ہو گی۔ آل نریان آئی لینڈ پر بھی آپ کو گرینڈ شو دیکھنے کو ملے گا۔

شارجہ میں اسپیشل شو کا انعقاد ہو گا۔ آلمجاز واٹر فرنٹ پر ایک خصوصی شو کا انعقاد ہو گا جسے مختلف مقامات سے دیکھا جا سکے گا۔

عجمان کے باسیوں کے پاس دو آپشن ہیں۔ ایک عجمان کرونیچی ، عجمان سرائے کے مدمقابل ہوگا دوسرا شو الزوراح میں اوبرائے بیچ ریزرٹ کے قریب ہوگا۔

فوجیرہ میں دو شوز ہوں گے۔ ایک شو فوجیرہ کرونیچی میں ہوگا دوسرا دیبا فوجیرہ کرونیچ میں ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button