متحدہ عرب امارات

دبئی حکومت کی 88 سروسز کی فیسوں میں کمی اور معافی کے اعلان کا فرمان جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

معاشی نمو کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے دبئی حکومت کے متعدد اقدامات میں سے ایک اقدام کے تحت دبئی حکومت کی جانب سے سے فراہم کی جانے والی سروسز میں سے 88 سروسز کی فیسوں میں کمی اور معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی 88 سروسز کی فیسوں میں کمی اور معافی کے لیے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 19 جاری کی۔

اس اقدام کا مقصد بزنسز پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا اور دبئی کو سرمایہ کاری کے لیے مزید متاثر کن بنانا ہے۔

فیسوں میں کمی اور چھوٹ کا تعلق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ، دبئی میری ٹائم سٹی اتھارٹی، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)، دبئی میونسپلٹی، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ (دبئی ٹورزم)، دبئی کورٹس، محکمہ اقتصادی ترقی ( دبئی اکانومی) اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے ہے۔

یہ فیصلہ حکومت نے معاشی نمو کو فروغ دینے، مسابقت کو فروغ دینے، کاروبار کے ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button