متحدہ عرب امارات

خبردار: متحدہ عرب امارات میں ان کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے، نئے جرمانوں کی فہرست جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے خلاف بنائے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ہونے والی سزاؤں اور جرمانوں کی  اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی کی جانب سے یہ فہرست 21 اگست بروز ہفتہ کو جاری کی گئی ہے۔ اور عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

  • اسپتال میں لازمی داخل ہونے کے قانون کی خلاف ورزی کرنا یا مطلع کیے جانے کے باوجود تجویز کردہ علاج سے گریز کرنا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی گائیڈ کے مطابق ہوم قرنطینہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، صحت کے طریقہ کار کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ نہ کروانا، یا ایسی ہدایات پر عمل درآمد سے گریز کرنا۔  متعلقہ حکام کی جانب س متعین کردہ قرنطینہ سہولت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کرتے ہیں اور صحت کے طریقہ کار کے مطابق دوبارہ چیک نہ کروانے  یا اس پر عمل درآمد سے گریز کرنے کی صورت میں 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • احتیاطی تدابیر کے نفاذ سے بچنا یا متعلقہ حکام کی طرف سے مخصوص کردہ قرنطینہ ہدایات عمل سے گریز کرنا، بشمول دھوکہ دہی یا غلط معلومات فراہم کرنا۔ جان بوجھ کر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تفصیلات ظاہر نہ کرنا یا متعلقہ حکام کی ضرورت کے مطابق قرنطینہ کے طریقہ کار کو مکمل نہ کرنا، بیرون ملک سے ملازمین یا گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنا اور ان کی آمد کا انکشاف نہ کرنا، یا متعلقہ حکام کی ضرورت کے مطابق انہیں قرنطینہ کے طریقہ کار نہ گزارنے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • ٹریکنگ ایپ پر رجسٹریشن نہ کروانے، ٹریکنگ ڈیوائس نہ پہننے یا اسے نقصان پہنچناے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • ای ٹریکنگ ڈیوائس گم کرنے کی صورت میں 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • قرنطینہ کیسز سے باخبر رہنےکے لیے بنائی گئی ایپلی کیشنز یا سسٹم ہیک کرنے ، پروگرام، سسٹم، یا متعلقہ ویب سائٹ کو نقصان پہنچانے کو کوشش کرنا، ڈیٹا حذف کرنا یا تبدیل کرنے کو کوشش، اجازت کے بغیر متعلقہ معلومات حاصل کرنا یا ان میں سے کوئی ایک کام کرنے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • ٹریکنگ ڈیوائس کے خراب یا گم ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر کال سنٹر کو مطلع نہ کرنے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • تعلیمی اداروں، سینما گھروں، کھیلوں، تفریحی پارکوں، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، دکانوں، باغات، پارکوں، کیفوں، ریستورانوں، ساحلوں، کھیلوں کے تربیتی مراکز، عوامی سوئمنگ پول، اور ہوٹلوں کو بند کرنے یا کھولنے سے متعلق ہدایات کی عدم تعمیل کی صورت میں شاپنگ مالز پر 50 ہزار درہم جرمانہ جب دیگر مراکز پر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • درج بالا پیراگراف میں مذکور اداروں اور مراکز کے اندر بند علاقوں میں تفریحی سرگرمیوں اور تقریبات کے انعقاد سے متعلق ہدایات کی عدم تعمیل، کسی بھی تنظیم، اسٹیبلشمنٹ یا سینٹر میں مہمانوں کے استقبال سے متعلق ہدایات کی عدم تعمیل صورت میں بھی 50 سے 30 ہزار جرمانہ عائد کیا جائےگا۔
  • مرکز کے ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹوں کی اسٹیٹس سے متعلق پوسٹر نہ لگوانے کی صورت میں 5 ہزار دہرم جرمانہ عائد کیا جا ئے گا۔
  • میری ٹائم ٹورز کروانے یا معطل کیے جانے کے حوالے سے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • کسی ورکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں حکام کو مطلع نہ کیے جانے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • نجی علاقوں میں قرنطینہ سنٹر بنانے کیصورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • متعلقہ حکام کی جانب سے طے کیے جانے کے بعد اس دوران ورکرز کے پی سی آر ٹیسٹ نہ کروانے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • پارٹیاں یا تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل نہ کرنے کیصورت میں میزبان پر 10 ہزار جبکہ مہمانوں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • حکام کی ہدایات کے برعکس شادیاں، جنازے، پارٹیاں یا ایسے کوئی بھی ایونٹ منعقد کرنے کیصورت میں میزبان پر 50 درہم جبکہ مہمانوں پر 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • مزید برآں، ایسی تقریبات کے دوران مہمانوں کی مقرر حد اور سماجی فاصلے جیسے قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں میزبان پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جاے گا۔
  • ایک فلیٹ میں یا رہائشی مرکز میں مقررہ حد کے برعکس لوگون کو رہائش دینے کیصورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا
  • بیرون ملک سے آنے والے افراد کی جانب سے ملک میں داخلے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کیصورت میں 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • عوامی مقامات، عوامی ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز، رش کی جگہوں اور نجی ٹرانسپورٹ میں ماسک نہ پہننے پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جاے گا۔ تاہم اگر گاڑی میں صرف ڈرائیور یا ایک ہی خاندان کے افراد سوار ہیں تو ان پر جرانہ عائد نہیں کیا جاے گا۔
  • کام جگہ اور ایک ہی جگہ رہنے والے ورکرز کے ماسک نہ پہننے پر فرم پر 5 ہزار درہم جبکہ اس ورکر پر 500 درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • موٹر سائیکل پر ڈرائیور کے علاوہ دوسری سواری کے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی ، پک اپ ٹرکوں میں ڈرائیور کے علاوہ ایک سواری بیٹھ سکتی ہے اور دوسری گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ دو مزید سواریوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ان قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں 3 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں عام افراد پر 3 ہزار درہم جرمانہ جب کہ شاپنگ پر 20 ہزار جبکہ دیگر مراکز پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • متعلقہ حکام کی جانب سے طلب کیے جانے پر پی سی آر ٹیسٹ نہ کروانے کی صورت میں 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • ٹیوشن پڑھانے والے استاد پر 30 ہزار جبکہ اس جگہ کے مالک پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • جعلی خبریں پھیلانے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • کورونا سے متعلق ڈیٹا کو کاپی کرنے چوری کرنے اور پھر اسے پھیلانے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
  • کورونا کے ٹیسٹوں سےمتعلق رپورٹس اور دیگر معلومات کو تبدیل کرنے یا اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کیصورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button