پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین، پاکستانی ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں رہا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، پاکستان کے ایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے یواے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جارہا ہے

مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے البطین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ان کے عزیز و اقارب اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کے دوران ملک کے ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ملک میں 3 دن عام تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گيا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان جمعہ کے روز انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔

Comments

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button