خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ جمعے کومسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

نماز عشا کے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی نیز عمرہ زائرین شریک ہوئے

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری ونجی اداروں اور سکولوں میں جمعہ 13 مئی سے 3 روز تک تعطیل بھی رہے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button