متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : گلاداری برادرز نے نیا ویک اینڈ سسٹم اپنا لیا

خلیج اردو 13 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ سسٹم آنے کے بعد گلاداری برادر گروپ نے اسے اپنا لیا ہے۔ یہ گروپ پہلا نجی فرم ہے جو اس سسٹم پر خود کو شفٹ کرے گا۔

گلاداری برادرز کے ملازمین پیر سے جمعرات تک آفس میں کام کریں گے جبکہ جمعہ کو ان کے پاس گھر سے کام کا آپشن ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار ان کی چھٹی ہوگی۔

یہ متحدہ عرب امارات کے لیڈرشپ ویژن کے مطابق ہے۔

حال ہی میں حکومت نے ساڑھے چار دن کے کام کے آیام کا اعلان کیا تھا جو عالمی مارکیٹ کے مطابق خود کو ڈالنے کی کوشش ہے۔

نئے ویک اینڈ کا مقصد ملازمین کا تناؤ کم کرنا اور ان کے ورک لائف میں بہتر توازن قائم کرنا ہے۔ اس فیصلے پر گلاداری برادرز نے مکمل طور پر عمل کیا ہے۔

گروپ کے شریک چیئرمین سہیل گلاداری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کام کے انداز میں کافی توازن پیدا کیا ہے۔ ہم ایسا ورک اسٹائل اپنانا چاہتے ہیں جو حکومتی پالیسی کے عکاس ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

محمد گلاداری نے نئے ویک اینڈ کے معاشی فوائد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک عالمی مارکیٹ کے ساتھ بہتر طریقے سے لائن اپ ہو جائے گا۔ اس سے عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں آنے کی تحریک ملے گی۔

گلاداری برادر نے ہمیشہ کیلیے ملازمین کو پہلی ترجیح پر رکھا ہے۔ یہ وہ پہلا گروپ تھا جنہوں نے ایکسپو کیلیے ملازمین کو چھ روز کی چھٹی دی جب ایکسپو آیا تھا۔ اس نے ایکسپو کے دنوں میں کام کے اوقات بھی کم کیے تاکہ ملازمین اپنے فیملیز کے ساتھ وہاں جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button