متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے والا گروہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں لڑکی کو اجتعماعی زیادتی کا نشانہ بناے اور پھر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے والا نوجوانوں کا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی ویڈیو سوشل میں میڈیا پر سامنے آںے کے بعد یو اے ای کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی واقع کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید برآں، اٹارنی جنرل کے بیان کے مطابق تفتیشی افسروں نے ویڈٰیوں میں دیکھے جانے والے مشتبہ افراد کو شناخت کی اور پھر انکی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

جس کے بعد ابوظہبی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور مبینہ ملزمان اس وقت زیر تفتیش ہیں، جس کی نگرانی براہ راست اٹارنی جنرل خود کر رہے ہیں۔

تاہم، اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button