متحدہ عرب امارات

نوسربازوں کا خطرناک گینگ گرفتار، پولیس نے تفصیلات جاری کر دیں

خلیج اردو
23 ستمبر2020
شارجہ: شارجہ پولیس نے نوسربازوں کا 9رکنی گینگ گرفتار کیا ہے۔ان افراد نے ایک شخص کے اکاؤنٹ سے فراڈ کرکے 96000درہم چوری کیے تھے۔
شارجہ پولیس کے مطابق گینک کے ایک ممبر نے متائثرہ شخص کو ایس ایم ایس بھیجا کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کو اپڈیٹ کریں۔ جس کے بعد بنک کا نمائندہ بن کر فراڈ کرنے والوں نے صارف کے اکاؤنٹ سے 96 ہزار درہم نکلوائے۔

مرکزی زون پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل حماد آل ریامی نے بتایا ایشیائی گینگ صارفین سے رابطہ کرکے انہیں بتاتے کہ اپنے بنک کی تفصیلات اپڈیٹ کیجئے ورنہ اکاؤنٹ بند ہو جائے گا اور وہ پھر بنک سے کسی قسم کی رقم نہیں نکلوا پائیں گے۔
پولیس نے گینگ کو کرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقد کیش ، موبائل فون اور چپ برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بنک کا نمائندہ کال کرکے کبھی معلومات نہیں لے گا اسی لیے جو بھی معلومات کیلئے کال کریں اس کو جعلی سمجھ کر پولیس کو اطلاع کیجئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button