متحدہ عرب امارات

شارجہ: جعلی سونے کے سکے بیچنے والے 8 افراد کا گروہ گرفتار

مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے اسٹنگ (خفیہ)  آپریشن کیا گیا تھا

 

ہفتے کے روز شارجہ پولیس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ کچھ ائشیائی باشندوں کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  ملزمان پر لوگوں کو جعلی سونے کے سکے بیچنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ایشیائی باشندوں  کو پولیس نے متاثرین کی شکایات موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے اسٹنگ (خفیہ)  آپریشن کیا گیا تھا۔

شارجہ پولیس میں جرائم اور تفتیش ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم العجیل نے بتایا کہ ملزمان نے متاثرین کو اپنے چنگل میں پھنسانے کے لیے پہلے سونے کا اصلی سکہ دکھا اور پھر انہیں سونے کے جعلی سکوں کو پیکٹ بیچ دیا۔

پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ایک متاثرہ شخص کی جانب سے دی گئی تھی ۔

متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان نے اسے پہلے ایک اصلی سونے کا سکہ دیا جو اس نے ایک سنار کو دکھایا۔ سکے کے اصلی ثابت ہوجانے کے بعد اسنے ملزمان سے مزید سکے خریدنے پر رضامندی ظاہر کی۔

مزید سکے دینے کے لیے ملزمان نے متاثرہ شخص کو شارجہ میں ایک صنعتی علاقے میں اور سکے اس کے حوالے کر دیے۔ سکے خرید لینے کے بعد متاثرہ شخص کو پتہ چلا کہ سکے دھات کے بنے ہوئے ہیں جن کے اوپر گولڈن رنگ کیا گیا ہے۔

تاہم اس واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ایک خفیہ آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن کی بدولت پولیس ملزمان تک پہنچ گئی۔ پولیس کو ملزمان کے قبضے سے جعلی سکوں کے بھرے دو باکس ملے۔  گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

اعتراف جرم کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

بریگیڈیئر ابراہیم العجیل نے لوگوں بغیر انوائس اور غیر مجاز ذرائع سے سونا خریدنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بریگیڈیئر ابراہیم نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ کاروائی کی مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع کریں:

999

یا

06-5632222

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button