متحدہ عرب امارات

دبئی: مساج کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 50 ہزار درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ سال جولائی میں ایک گروہ ایک شخص کو مساج کا دھوکہ دے کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے 50 ہزار درہم لوٹ لیے تھے۔ دبئی پولیس نے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق متاثرہ شخص نے فیس بک پر ایک خوبصورت خاتون کی تصویر دیکھنے پر اس کے ساتھ رابطہ کیا۔ جس پر خاتون نے اسے مساج کے لیے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ جب متاثرہ شخص اس خاتون کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچا تو اس اپارٹمنٹ میں 4 عورتیں اور 2 مرد موجود تھے۔

انہوں نے متاثر شخص کو دبوچ لیا اور اس پر تشدد شروع کر دیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ انہوں نے اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اس کے پاس موجود 1 ہزار درہم چھین لیے اور پھر کریڈٹ کارڈ کے پاسکوڈ کے حصول کے لیے اس جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جس پر متاثرہ شخص نے انہیں اپنے کریڈ کارڈ کا پاسکوڈ بتا دیا۔

مدعاعلیہان نے بینک سے 49  ہزار درہم کیش نکلوایا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ شخص نے دبئی پولیس کو اطلاع دی۔ دبئی پولیس کے ایک اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تین مدعاعلیہ شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کرنے کے بعد پانچ دن میں انہیں گرفتار کر لیا۔ جبکہ گروہ کے باقی افراد کو دو دن بعد گرفتار کر لیا گیا۔ تمام افراد نے اعتراف جرم کر لیا۔

عدالت نے مدعاعلیہان کو 3 سال قید، 50 ہزار درہم جرمانے اور سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدری کا حکم سنایا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button