متحدہ عرب امارات

دبئی: خواتین کے ایک گروہ نے فٹبالر پر حملہ کر کے اسے لوٹ لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دیگر خواتین کے ساتھ مل دبئی میں ایک نائجیریئن فٹبالر پر حملہ کرنے اور پھر اسے لوٹنے والی خاتون کو دو سال کے لیے جیل کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا کہ مدعاعلیہ خاتون فٹبالر پر حملہ کرنے والے گینگ کا حصہ تھی۔ جبکہ دیگر خواتین ابھی تک مفرور ہیں۔

واقع کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

فرروری کےمہینے میں شام 7 بجے کے قریب نائجیریئن فٹبالر نائف کے علاقے میں اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا۔ جب ایک یوگینڈا کی ایک خاتون نے اس روکا اور پھر اسے مساج اور جنسی تعلق کی پیشکش کی۔ ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے اس آفر کو قبول کرنے کے سے انکار کر دیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ "میں نے اسے بتایا کہ مجھے مساج نہیں چاہیے۔ جس پر وہ غصے میں آگئی اور مجھے پیچھے دھکا دیا۔ مجھے اس وقت شدید حیرانی ہوئی جب 7 سے 10 خواتین نے میرے اوپر حملہ کر دیا۔ ان میں سے ایک نے میری سونے کی چین چوری کی جبکہ ایک نے میں کاٹا”۔

ان خواتین نے متاثرہ شخص کے پرس سے 3715 درہم اور گھڑی بھی چوری کی۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ وہ بہت ڈر گیا تھا اس لیے وہ اس جگہ سے فرار ہوگیا۔ لیکن پھر اپنے ایک دوست کے ساتھ واپس آیا اور اس نے نائف پولیس تھانے میں واقع سے متعلق شکایت درج کروائی۔

متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ سڑک پر لوگوں کو رش تھا اور اس کے بار دانتوں کے کاٹنے سے زخم آئے ہیں۔

تاہم، عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 33 سالہ مدعاعلیہ خاتون کو دو سال قید، 6215 درہم جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے خلاف 15 دنوں کے اندر درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button