متحدہ عرب امارات

دبئی میں ویلاز سے 446 ہزار درہم مالیت کا سامان چوری کرنے والے گینگ پر مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی

خلیج اردو
13 دسمبر 2020
دبئی: دبئی میں تین غیر ملکیوں پر ایک ویلاز میں گھس کر 466 ہزار درہم مالیت کی قیمتی گھڑیاں اور زیورات چوری کرنے والے گینگ کا مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

دبئی کی پہلی عدالت کے مطابق اس سال اگست میں تین چینی افراد باشندوں نے دبئی کے علاقے البرشہ کے ایک ولا پر چھاپہ مارا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی 51 سالہ گھریلو خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ آٹھ سال سے دبئی کی رہائشی ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ ولا میں مقیم ہے۔ وقوع کے روز ان کی بیٹی برطانیہ سے ان سے ملنے آئی تھی تو وہ کھانے کیلئے باہر گئے تھے۔ ہم آدھی رات سے پہلے واپس آئے اور میں نے دیکھا کہ بیڈروم میں ہر چیز بکھری پڑی ہے۔ میں نے جب اپنا سامانا دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے زیورات اور گھڑیاں چوری ہوئیں۔ جن کی مالیت 455600 درہم ہے۔

وردات کے بعد خاتون نے دبئی پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو گینگ کے ممبروں کو جیولری کی ایک دکان پر سونے کے دو ہار فروخت کرنے کی کوشش کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ڈکیتی کا اعتراف کیا ۔ پولیس نے ان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تو ملزماتن کےاپارٹمنٹ کی چھت کے اندر چھپی ہوئی چیزیں ملی ۔ برآمد شدہ زیورات میں ایک ہیرا رولیکس گھڑی ، 12 ہیرے کی بالیاں ، چھ ہیرے کی انگوٹھی ، دو کمگن اور دیگر سونے کی زیورات شامل تھے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے تینوں چینی مدعا علیہان پر ڈکیتی اور غیر موزوں سرگرمیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ کیس کا فیصلہ آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button