متحدہ عرب امارات

پاکستانی باشندے کا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کا فراڈ

خلیج اردو
14 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں انلائن فراڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس حوالے سے حکام وقت کے ساتھ ساتھ اگاہی مہم چلاتے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق ایک گینگ نے دبئی میں مقیم ایک آن لائن شاپنگ کمپنی سے خریداری کے نمبر حاصل کرکے وہاں سے موبائل فون اورسی سی ٹی وی کے کیمرے چوری کرلئے ۔ اس دوران ان افراد نے کورونا وائرس کے پیش نظر چہروں پر ماسک لگائے تھے۔

دبئی میں ابتدائی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق ایک ہندوستانی شخص جو متائثرہ کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا ۔ انہوں نے اپنے تین ہم وطنوں کو چوری شدہ اماراتی آئی ڈی دی اور ان چوروں کو سامان گودام سے ڈلیوری مینوں تک پہنچانے کے طریقہ کار سکھائے۔ وہ انلائن کمپنی کو جب آرڈر پلیس کرتے تو ڈیلوری ایڈریس میں جیبل علی کا علاقہ لکھتے تھے۔

رواں سال جولائی میں یہ تینوں ہندوستانی افراد جعلی امارات کی شناخت استعمال کرتے ہوئے موبائل فون اور نگرانی کے کیمرے وصول کرنے گودام میں گئے تھے۔ اس دوران ان چوروں نےاپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیا تھا۔

وہ دو کمپنیاں جنہوں نے اصل میں سامان خریدنے کیلئے انلائن آرڈر دیا تھا ، جب انہوں نے آن لائن شاپنگ کمپنی کو فون کرکے اپنی سامان کے بارے میں پوچھا۔ آن لائن شاپنگ کمپنی میں ایک 30 سالہ اردنی ملازم نے گواہی دی کہ ایک پاکستانی شخص دو بار سامان وصول کرنے گودام میں آیا تھا۔

اردنی گواہ نے بتایا کہ ہم نے دبئی پولیس کو متنبہ کیا جس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ چوتھا مدعی ، جو گودام میں کام کرتا تھا اور بڑی سطح پر اس کے طریقہ کار اور سامان کے بارے میں جانتا تھا۔ وہ ڈیلوری کے احکامات کو جانتا تھا اور دوسرے ملزمان کو سامان چوری کرنے کے لئے نمبر فراہم کرتا تھا

ریکارڈ کے مطابق بھارتی ملزم ملک سے فرار ہوگیا ہے۔ تینوں مدعا علیہان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اس وردات میں اپنے کردار کیلئے 500 درہم دیے گئے تھے۔ انہوں ایک پاکستانی کا اماراتی شناخت کارڈ استعمال کیا۔ مزکوروہ پاکستانی سے 2019 میں ان کا شکؤناختی کارڈ گم ہوا تھا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہان پر جعلی سازی اور 52 ہزار درہم مالیت کے الیکٹرونکس چیزیں چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button