متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 4 لاکھ درہم سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والا ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس نے ایک خاتون سمیت 9 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گینگ کو 4 لاکھ 15 ہزار درہم مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا۔۔

شارجہ پولیس کا سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ ایک ملزم کے گرفتار ہونے کے بعد پورے گینگ کو پکڑںے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کو شارجہ کہ ایک گھر میں چوری کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا اور پھر اسنے تفتیش کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں سے متعلق پولیس کو معلومات فراہم کیں۔ جس کے بعد باقی ملزمان کو گرفتار کیا کر لیا گیا اور انہوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے۔

سی آئی ڈی ڈٰیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عمر ابوالضود نے بتایا کہ پولیس کو ایک اماراتی خاتون کی طرف سے اسکے گھر میں چوری کی رپورٹ ملی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک دن وہ گھر سے باہر گئی تھی۔ اور جب واپس آئی تو اس نے گھر داخلی دروازہ کھلا ہوا تھا اور اسکے اور اسکی ماں کے کمروں کھڑکیاں بھی کھلی ہوئی تھیں۔ گھر میں داخل ہونے پر اسے پتہ چلا کہ گھر میں چوری ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کیجانب سے رپورت موصول ہونے کے بعد اس کیس کو حل کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ جس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کیے۔ اور مبینہ ملزمان کی نمایاں خصوصیات پر مشمتل ایک پروفائل بنائی جو پہلے سے ہی ایک جرائم پیشہ شخص کی پروفائل سے مطابقت رکھتی تھی۔

جس کے بعد اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ جب اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو اس کے گھر سے سونے اور نقدی کی ایک بڑٰی تعداد برآمد ہوئی۔ اس سے تفتیش کیے جانے کے بعد اس نے اعتراف جرم کر لیا اور پھر اپنے ساتھیوں کو بارے میں بھی پولیس کو معلومات فراہم کر دی۔

کرنل ابو الضود نے عوام کو ہدایت کی ہے وہ اپنے گھروں کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے ضرور نصب کروائیں۔ اور جب گھر سے کہیں باہر جا رہے ہوں تو نقدی اور زیورات محفوظ جگہوں پر رکھ کر جایا کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button