متحدہ عرب امارات

لیبر سمٹ میں شرکت کیلئے جی سی سی اور ایشیائی ممالک کے وزراء دبئی میں موجود ہیں

خلیج اردو
27 اکتوبر 2021
دبئی : گلف کوآپریشن کونسل جی سی سی اور اشیائی ممالک کے وزراء پیر کے روز دبئی میں اعلی سطح کے علاقائی سمٹ میں شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں جو مزدوروں اور مہاجرت سے متعلق ہے۔

وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے سینئر رہنماؤں کی یہ پہلی ذاتی ملاقات ہے۔ ابوظہبی مذاکرات کی چھٹی بین الوزارتی مشاورتی کانفرنس کا آغاز اس عمل کے دو سالہ یو اے ای کی صدارت کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتا ہے جس کا عالمی وباء کے گمبیر حالات میں کرنا پڑا ہے۔

ابوظبہی ڈائیلاگ کا قیام 2008 میں مزدور فراہم اور وصول کرنے والے ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون کے ایک فورم کے طور پر کیا گیا تھا۔

گیارہ ایشیائی ممالک جو یہاں مزدور فراہم کرتے ہیں ، ان میں افغانستان، بنگلہ دیش، چین، بھارت، انڈونیشیا، نیپال، پاکستان، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں اور سات ایشیائی مزدور حاصل کرنے والے ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ ملائشیا بھی شامل ہے۔

باقاعدہ مبصرین میں بین الاقوامی تنظیمیں اور نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ اس کیلئے مستقل سیکرٹریٹ جو ابھی چیئر بھی ہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے۔

وزارت انسانی وسائل نے وضاحت کی ہے کہ رکن ممالک کے درمیان کرونا وائرس کی وباء کے دوران متحدہ عرب امارات نے تخلیقی حل تلاش کرنے کی کوششیں کیں جن میں ٹیکنالوجی اور ترقیاتی پلیٹ فارم اور تعمیری اجلاس شامل ہیں۔

جاری
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button