متحدہ عرب امارات

GDRFA کے دبئی ایئر پورٹ سنٹر سے ایکسپائر پاسپورٹ 10 مںٹ میں رینیو کروائیں

 

خلیج اردو آن لائن:

GDRFA کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا کسٹمر ہیپینس سنٹر روزانہ کی بنیادوں پر 400 کے قریب صارفین کو مختلف اقسام کی سروسز فراہم کرتا ہے۔ جس میں انٹری پرمنٹ کا اجراء، رہائشی پرمٹ کی کینسلیشن اور تجدید سمیت دیگر سروسز شامل ہیں۔

اس مرکز نے اس سال سفر ٹریول سیزن کے دوران بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور اماراتیوں، رہائشیوں اور سیاحوں کو خدمات پیش کی ہیں۔ جی ڈی آر ایف اے دبئی میں صارفین کے خوشی کے مراکز کے ڈپٹی اسسٹنٹ منیجر لیفٹیننٹ کرنل جسیم علی اہلی نے کہا کہ سنٹر یہ سنٹر 2014 میں شروع کیا گیا تھا تمام اور یہ مرکز دیگر اہم خدمات کے ساتھ ساتھ انٹری پرمٹ اور اماراتیوں کے پاسپورٹ کی تجدید جیسی اہم خدمات بھی پیش کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مرکز نے اس سال کی شہ ماہی کے دوران 3200 اماراتیوں کے پاسپورٹ رینیو کیے ہیں جن میں سے 1296 پاسپورٹ صرف جولائی کے مہینے میں رینیو کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سنٹر صرف 10 منٹوں میں پاسپورٹ رینیو کر دیتا ہے۔ مزید برآں، یہ مرکز تمام امارات کے اماراتیوں کے پاسپورٹ رینیو کرنے کی سروسز 24 گھنٹے فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ سنٹر 2014 میں GDRFA کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل  محمد المری کے احکامات پر قائم کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد خاص طور پر مسافروں کو اہم خدمات فراہم کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل جسیم علی نے بتایا کہ "یہ مرکز سفر کے دوارن امگریشن سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔ اور ایئر لائنز کے پروسیجر میں بھی آسانی پیدا کرتا ہے”۔ مزید برآں، سنٹر پر موجود ملازمین صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں اور انہیں ضرورت کے مطابق گائیڈ کرتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button