متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے 32,000 انٹری پرمٹ جاری کیے گئے

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن آفیئرز جی ڈی آر ایف اے نے ایکسپو 2020 میں شرکت کیلئے 32,000 افراد کو پچھلے جمعرات کو انٹری پرمٹ جاری کیے۔

دبئی جی ڈی آر ایف اے میں ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل محمد الامیری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹری پرمٹس کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کنٹرول آفیسرز دبئی ایئرپورٹ پر 85,000 مسافر یومیہ داخلی اور خارجی پوائنٹس پر ڈیل کررہے ہیں۔

الامیری نے کہا کہ مسافروں کی نقل و حرکت کو ہموار اور آسان بنایا جائے گا۔ ایکسپو 2020 کی میزبانی کرنا تمام اماراتیوں اور رہائشیوں کیلئے ایک خواب پورا کرنے کے مترادف ہے۔ تمام چیلنجوں کے باوجود متحدہ عرب امارات اور دبئی نے ثابت کیا کہ یہ وہ سرزمین ہے جہاں بڑے ایونٹس منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایئر پورٹس اور امارات ایئر لائن کسی بھی بڑے ایونٹ کی کامیابی کے پیچھے اپنا کردار رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس ایکسپو 2020 کو ایک بڑی کامیابی بنانے کیلئے کافی تجربہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل الامیری نے نشاندہی کی کہ ان کا محکمہ دو سال سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں شامل رہا ہے تاکہ پویلین تیار کرنے کیلئے حکام اور دیگر سیاحوں کا استقبال کیا جائے۔ یہ تقریب ترقی ، خوشحالی ، سلامتی اور حفاظت کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی اولین پوزیشن پر دنیا کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

ایکسپو کیلئے 122 سمارٹ گیٹ قائم کیے گئے ہیں جس پر ایکسپو ٹونتی ٹونتی کا لوگو بنایا گیا ہے۔ یہ گیٹ مسافروں کے ایکسپو میں داخلے کیلئے رہنمائی کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button