پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر اور جنرل باجوہ میں رابطہ، سانحہ لسبیلا کے حوالے سے اظہار یکجہتی

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں میں سانحہ لسبیلا کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے سانحے کو افسوسناک قرار دیا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد نے شہدا کے درجات کیلئے دعا کی اور پاکستان کی عوام اور افواج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button