خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نوکری ڈھونڈنے کیلئے اب ویزا کا حصول آسان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نئے ویزا قوانین کے تحت یو اے ای میں ملازمت کے متلاشی افراد بھی ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن کے لیے دو ماہ، تین ماہ اور چار ماہ کے ویزے دستیاب ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق یو اے ای مین روزگار کے خواہشمند افراد اب ’نوکری کے متلاشی ویزا‘ (جاب سیکر ویزا) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو انہیں متحدہ عرب امارات آنے اور ممکنہ ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی اجازت دے گا، جاب سِیکر ویزا 3 اکتوبر 2022ء سے نافذ العمل ہونے والے متحدہ عرب امارات کے نئے ویزا سسٹم کا حصہ ہے،

جو کہ ملازمت کے متلاشی افراد کو یو اے ای میں مقیم کسی فرد یا کمپنی کو اسپانسر کیے بغیر دو، تین یا چار ماہ کے لیے متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت دیتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملازمت کے متلاشی ویزا کے لیے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) کے پاس آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے، ICP امیگریشن اتھارٹی ہے جو امارات ابوظہبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، فجیرہ اور ام القوین میں ویزا جاری کرتی ہے، آئی سی پی کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے سب سے پہلے ICP کی ویب سائٹ www.icp.gov.ae پر جانا ہوگا اور ‘سروسز’ ٹیب کے تحت ‘eChannels Residency & Citizenship’ پر کلک کریں جہاں ملازمت کے متلاشی ویزا کے لیے تین اختیارات ملیں گے، جن میں جاب سیکر ویزا سنگل انٹری کے لیے 60,90 اور 120 دن کا ویزا شامل ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ویزا کے لیے ویب سائٹ پر ایک فارم پُر کرنے کی ضرورت ہوگی، جہاں آپ کو نام، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس جیسی تفصیلات درج کرنی ہوں گی، اگر آپ کو عربی میں اپنا نام درج کرنے کے لیے کوئی سیکشن نظر آتا ہے تو بس اپنا نام انگریزی میں ٹائپ کریں اور سسٹم میں خود بخود عربی میں نام لکھا جائے گا، جس کے بعد آپ کو پاسپورٹ کی تفصیلات، اپنی تعلیمی قابلیت کی تفصیلات، اور خاندان کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، پھر آپ سے کہا جائے گا کہ آپ متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر اپنا پتہ فراہم کریں، اس کے بعد آپ سے درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ
کرنے کو کہا جائے گا؛

• پاسپورٹ کاپی
• رنگین تصویر
• اہلیت کا سرٹیفکیٹ (تصدیق شدہ)
مزید برآں آپ کو درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے؛
• متحدہ عرب امارات میں رہائش کی جگہ (کرائے کا معاہدہ یا ہوٹل ریزرویشن)
• ہیلتھ انشورنس جو قیام کی مدت کا احاطہ کرتا ہے۔
• ریٹرن ٹکٹ کی کاپی
• تصدیق شدہ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
• بعض قومیتوں کے لیے قومی شناختی کارڈ

ان دستاویزات کی فراہمی اور ادائیگی کرنے کے بعد آپ کی درخواست مکمل ہو جائے گی اور ICP کو بھیج دی جائے گی، درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کو ای میل کے ذریعے ویزا مل جائے گا، 60 دن کے جاب سیکر ویزا کی قیمت 1,495 ہے، اسی طرح 90 دن کا جاب سیکر ویزا 1,655 درہم میں ملے گا، اسی طرح 120 دن کے جاب سیکر ویزا کی قیمت 1,815 درہم رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button