متحدہ عرب امارات

شارجہ: 16 سالہ بچی کے حاملہ ہونےکا معاملہ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس 16 سالہ غیر شادی شدہ بچی کے حاملہ ہونے کے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔ مزید برآں، بچی کی فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کے پیٹ میں موجود بچے کو مبینہ طور پر نکال کر کوڑے میں گاڑ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے خاندان کے افراد رات کے وقت ہسپتال لے کر آئے تھے اور لڑکی جسم سے خون رس رہا تھا۔ میڈیکل اسٹاف نے جب لڑکی کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی کو خون ابارشن کی وجہ سے آ رہا تھا۔

ہسپتال کے اسٹاف کے مطابق لڑکی 6 ماہ سے زائد کی حاملہ تھی۔

جب پولیس نے لڑکی کی ماں سے بچے کے بارے میں پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے بچہ کوڑے میں پھینک دیا ہے۔ تاہم، شارجہ پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں علم نہیں انکی بیٹی حاملہ کیسے ہوئی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button