خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کا نسخہ، سورہ رحمٰن پر مبنی پہلا حصہ دبئی ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

خلیج اردو: پاکستانی آرٹسٹ دنیا کے سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کا نسخہ تیار کرنے کے لیے پر عزم، معروف مصنف انور مقصود بھی سپورٹ کرنے پہنچے، سورہ رحمٰن پر مبنی پہلا حصہ دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں دنیا کے سب سےبڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سےمتعلق پریس کانفرنس ہوئی، جس میں تخلیق کار مصور اور خطاط شاہد رسام اور معروف مصنف انور مقصود شریک ہوئے۔

پریس کلب میں قرآن پاک کے گولڈ پلیٹڈ نسخے سے متعلق ڈاکیومنٹری پیش کی گئی، آرٹسٹ شاہد رسام نے بتایا کہ پانچ سال پہلے جب اسماء الحسنیٰ لکھے توخیال آیا پورا قرآن پاک لکھوں، 2016 میں یہ کام شروع کیا۔

آرٹسٹ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا تخمینہ لگ بھگ 35 ملین ڈالر ہے، ایلومینیم پر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں،

خطاطی اور ڈیزائن پر 220 کلو سونا استعمال ہو گا، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے جو دو میٹر لمبا اور دو اعشاریہ چھے میٹر چوڑا ہے۔

قرآن پاک مکمل کرنے میں دو سے اڑھائی سال مزید لگیں گے، سورہ رحمان مکمل ہے جو دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں زیر نمائش ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button